کسانوں سے 5مئی تک سیب کے درختوں پر چھڑکاؤ اور فصلوں کی کٹاسے گریز کرنے کی بھی تاکید
سرینگر // ابر آلود آسمان اور خراب موسمی صورتحال کے چلتے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ اسی دوران ابر آلود موسم کے چلتے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی آنے سے سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ٹنل کے آر پار موسم کی دگر گوں صورتحال بنی ہوئی ہے اور آسمان ابر آلود رہنے کے نتیجے میں ٹھنڈی ہوائیں مسلسل چلنے سے سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 5مئی تک موسم مجموعی طو رپر خراب ہی رہے گا جس دوران کبھی بارشیں اور تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیشنگوئی کے درمیان جموں اور کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور معمول سے نیچے رہ گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالخصوص کپواڑہ، پونچھ، راجوری اور بارہمولہ میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 مئی کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ 5مئی تک کئی جگہوں پربارش بھی ہو سکتی ہے ۔ محکمہ نے کسانوں سے 6مئی کے دوران سیب کے درختوں پر چھڑکاؤ اور فصلوں کی کٹاسے گریز کرنے کی بھی تاکید کی کیونکہ بارش کے امکانات زیادہ ہیں










