dooran

سی اے ٹی سری نگر نے سپیکر جموں وکشمیر اسمبلی کو وارننگ دینے سے متعلق سوشل میڈیا خبروں کی تردید کی

سری نگر//سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹربیونل (سی اے ٹی) سری نگر بنچ نے اُن خبروں کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹربیونل نے سپیکر جموں و کشمیر اسمبلی عبد الرحیم راتھر اور اسمبلی سیکرٹری منوج کمار پنڈت کو اپنے سابقہ فیصلے کی تعمیل نہ کرنے پر سخت وارننگ جاری کی ہے۔سی اے ٹی کی جانب سے موصولہ اعلامیہ کے مطابق ایک توہین عدالت کی درخواست نمبر 225آف 2024درحقیقت ٹربیونل کے سامنے زیر اِلتوأہے اور یہ سماعت کے لئے 28؍ اپریل 2025 ء کو فہرست میں شامل ہے۔ تاہم اِس حوالے سے ابھی تک کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ درست معلومات کے لئے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔