رشوت خور ملازمین کیخلاف کارورائی اینٹی کورپشن بیورو کی کارورائی جاری

جموں میں اے سی بی کی کاررائی ایک ملازم کے خلاف بدعنوانی کا معاملہ درج کیا

سرینگر///اے سی بی نے جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل دشانت شرما کے خلاف غیر متناسب اثاثوں کا مقدمہ درج کیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے اے سی بی پی ایس جموں میں ایک سرکاری ملازم دشانت شرما (اس وقت IRP 7th Bn کے ساتھ منسلک ہے۔)کے خلاف ایف آئی آردرج کیاہے ۔یہ مقدمہ ان الزامات کی خفیہ تصدیق کے نتیجے میں درج کیا گیا تھا کہ ملزم سرکاری ملازم نے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے ناموں پر، اپنے معلوم ذرائع آمدن سے غیر متناسب، منقولہ اور غیر منقولہ دونوں قسم کے اثاثے حاصل کیے ہیں۔اس طرح کی گئی خفیہ تصدیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ سرکاری ملازم نے شاندار دو منزلہ رہائشی مکان، رہائشی عمارت کے ساتھ شاپنگ سٹور، فوڈ ریسٹورنٹ اور متعدد پلاٹ، مختلف لگڑری گاڑیاں اور مہنگی الیکٹرانک اشیاء وغیرہ کی شکل میں بڑے اثاثے جمع کر رکھے ہیں۔تفتیش کے دوران، معزز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے اور آزاد گواہوں اور مجسٹریٹس کی موجودگی میں گڈی گڑھ اور میران صاحب، جموں میں واقع ملزمان کے رہائشی اور تجارتی مراکز کی تلاشی لی گئی۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔