جموں و کشمیر کے کابینہ وزیر جاوید رانا جموں و کشمیر کے طلباء اور کاروباری افراد سے ملنے لکھنئو پہنچے

لکھنئو//پہلگام میں حالیہ دہشت گردی کے حملے کے پس منظر میں اس وقت اترپردیش میں زیر تعلیم طلباء اور کاروباری افراد کے مابین سلامتی کا احساس پیدا کرنے کیلئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد کے ساتھ جموں و کشمیر کے کابینہ وزیر جاوید احمد رانا لکھنئو پہنچے ۔ مسٹر رانا طلباء ، تاجروں اور جموں و کشمیر کمیونٹی کے دیگر ممبروں کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے وی وی آئی گیسٹ ہاوس سکیٹ مہاتما گاندھی مارگ لکھنئو میں دستیاب ہوں گے ۔ مسٹر رانا یو پی حکومت کے سینئر کارکنوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ یو پی میں زیر تعلیم جموں و کشمیر کے طلباء اور کاروباری افراد جو وزیر موصوف سے بات کرنا چاہتے ہیں یا ملنا چاہتے ہیں وہ مسٹر مدسر لطیف تاسر او ایس ڈی کے فون نمبر 9419168268 اور مسٹر ریاض احمد اے پی ایس کے فون نمبر 9103792688 پررابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔