پہلگام حملہ : ترال اور بجبہاڑہ میں دو سرگرم لشکر ملی ٹنٹوں کے مکانات منہدم

پہلگام حملہ : ترال اور بجبہاڑہ میں دو سرگرم لشکر ملی ٹنٹوں کے مکانات منہدم

جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ملی ٹنٹوں اور ان کے معاون کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور تلاشیاں

سرینگر // بائسرن پہلگام میں سیاحوں کے گروپ پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کشمیر میں سرگرم ملی ٹنٹوں اور ان کے معاون کارکنوں کے خلاف فیصلہ کن کارورائی کا آغاز کرتے ہوئے ترال اور بجبہاڑہ میں دو سرگرم لشکر ملی ٹنٹوں کے مکانات منہدم کئے جبکہ جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ملی ٹنٹوں اور ان کے معاون کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ڈالیں گئے اور تلاشیاں لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق پہلگام حملے کے بعد اس حملے میںمبینہ طور ملوث دو مقامی لشکر ملی ٹنٹوں کے خلاف فیصلہ کن کارورائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے دونوں کے مکانات کو منہدم کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز لشکر طیبہ کے دو دہشت گردوں عادل حسین ٹھوکر ساکنہ بجبہاڑہ اور آصف شیخ ساکنہ منگہامہ ترال کے گھروں کے اندر تلاشی لے رہے تھے جب گھروں کے اندر پہلے سے رکھا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد نے مکانات کو تباہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ عال ٹھوکر پہلگام قتل عام کے اہم ملزمین میں سے ایک ہے جبکہ پلوامہ ضلع کے ترال کے رہنے والے شیخ پر حملے کی سازش میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ادھر حملے کے بعد ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، پولیس نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تلاشی آپریشن عمل لایا جس میں حالیہ پہلگام حملے سے تعلق رکھنے کے شبہ میں سرگرم عسکریت پسندوںاور ان کے معاون کارکنوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کی پولیس پارٹیوں نے فرار ہونے والے کئی ملی ٹنٹوں کے گھروں کی تلاشی لی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ تلاشی خاص طو رپر ان مقامی ملی ٹنتوں اور ان کے معاون کارکنوں کی رہائش گاہوں کی لی گئی جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس حملے کے ذمہ دار گروپ کا حصہ ہیں۔