rail accident

وادی سے غیر مقامی مسافروں اور سیاحوں کیلئے خصی اقدامات

ریلوے نے کٹرا سے خصوصی ٹرین چلانے شروع کی

سرینگر //سیاحتی مقام پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد وادی میں موجود سیاحوں کو اپنے وطن پہنچانے کیلئے ریلے نے کٹرا سے خصوصی ٹرینیں چلائیں تاکہ سیاحوں کو جلد سے جلد اور بغیر کسی پریشانی کے سفری سہولیات دستیاب رکھی جائیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد اور اضافی رش کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایس ایم وی ڈی کٹرا سے نئی دہلی کے لیے ایک خصوصی ٹرین کا آغاز، ایک خصوصی ٹرین سروس شروع کی گئی ہے۔ ٹکٹ کٹرا، ادھم پور اور جموں اسٹیشنوں سے کاؤنٹر پر دستیاب رکھی گئیں ۔ یہ خصوصی ٹرین مسافروں کے اضافی بوجھ کو دور کرنے اور نئی دہلی تک محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ٹرین صبح 0930 بجے نئی دہلی پہنچے گی۔ نیز، رامبن میں قومی شاہراہ کو یک طرفہ بنیادوں پر فعال بنایا گیا ہے۔ کشمیر اور جموں میں پھنسے ہوئے مسافر اس خصوصی ٹرین کا استعمال کر سکتے ہیں۔انتظامیہ تمام سیاحوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور سب سے تعاون کرنے اور ضروری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کرتی ہے۔