جموں//پہلگام میں پیش آئے اس اَلمناک اور قابل مذمت واقعہ کی ملک گیر مذمت میں شامل ہوکر جس نے قوم بالخصوص جموں و کشمیر کے لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ایڈوکیٹ جنرل کے دفتر میں ایک میٹنگ طلب کی گئی جس میںلأ اَفسران اور سرکاری وکلأکے اِجتماعی ردِّعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورانِ میٹنگ شرکأنے دہشت گردوں کی جانب سے اِس بہیمانہ فعل، گھناؤنی کارروائی پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اِظہار کیا۔ انہوں نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ غیر اِنسانی تشدد کے اس طرح کے واقعات کی واضح اور اِجتماعی طور پر مذمت کی جانی چاہیے۔میٹنگ میں کشمیری عوام، سول سوسائٹی، بار اور بنچ کے اَرکان اور تمام با ضمیر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اِس غم کی گھڑی میں متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف اَپنی پختہ عزم اور یکجہتی کا اِظہار کریں۔










