کاریگروں او ربُنکروںکو اَپنے بچوں کیلئے تعلیمی سکالرشپ سے فائدہ اُٹھانے کا مشورہ

کاریگروں او ربُنکروںکو اَپنے بچوں کیلئے تعلیمی سکالرشپ سے فائدہ اُٹھانے کا مشورہ

سری نگر// محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر نے تمام رجسٹرڈ کاریگروں اور بْنکروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتِ جموں و کشمیر کی جانب سے 2022 ء میں متعارف کی گئی ’’تعلیمی اِمدادی سکیم‘‘ سے فائدہ اُٹھائیں۔یہ سکیم دستکار اور بْنکرکنبوں کے بچوں کی تعلیمی اُمنگوں کی تکمیل کے لئے مالی اِمداد فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔ اِس میں پہلی جماعت سے لے کر پوسٹ گریجویشن تک تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز میں طلبأ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ اِس سکیم سے وہ کنبے مستفید ہو سکتے ہیں جن کی سالانہ آمدنی 90,000 روپے تک ہو۔ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم محکمہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ مالی امداد کی مقدار طالب علم کی جماعت یا کورس کے مطابق مقرر کی جاتی ہے اور تمام رقوم ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر( ڈی بی ٹی) کے ذریعے مستحقین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی ہیں تاکہ شفافیت اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے مزید کہا،’’ درخواستیں محکمہ کے ضلعی دفاتر کے ذریعے جمع کی جا سکتی ہیں۔‘‘ترجمان نے کہا کہ یہ سکیم محض مالی اِمداد ہی نہیں بلکہ دستکار کنبوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ اُنہوں نے کہا، ’’تعلیم وہ پُل ہے جو ہماری عظیم وراثت کو روشن مستقبل سے جوڑتی ہے۔‘‘اُنہوں نے تمام اہل کنبوں پر زور دیا کہ وہ اس قیمتی موقع سے فائدہ اُٹھائیں اور مزید معلومات و رہنمائی کے لئے اَپنے قریبی ضلعی ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم دفاتر سے رجوع کریں یا سرکاری محکمانہ ویب سائٹ تک رَسائی حاصل کریں۔