کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنرکشتواڑ راجیش کمار شائون نے پلر گاؤں کے ایک مقامی وفد سے ملاقات کے بعد کے ڈبلیو اے آر ڈیم ٹا پ سے گاؤں روڈ پروجیکٹ کے کام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو 600 میٹر پر زیر اِلتوأ کام سے آگاہ کیا اور زیرِ اِلتوا ٔکام کی تکمیل میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے ان سے مداخلت کی درخواست کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کے ڈبلیو اے آر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (ایچ اِی پی) اور پی ایم جی ایس وائی کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ مشترکہ دورہ کریں اور دو دن کے اندر مناسب روڈ گریڈنگ کو یقینی بنانے کے لئے جامع تخمینہ پیش کریں۔اُنہوں نے وفد کو یقین دِلایا کہ زیرِ اِلتوأکام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا اور عوام کی ضروریات اور سہولیت کو ترجیح دی جائے گی۔میٹنگ میں ایچ او پی کو کے ڈبلیو اے آر ایچ ای پی، ایس کے گری ، اسسٹنٹ جنرل منیجر کے ڈبلیو اے آر ایچ ای پی رشی شرما، ڈِی جی ایم جیولوجی سی وی پی پی ایل اور پلر گاؤں کے متعدد باشندوں نے شرکت کی۔
اے آئی آئی ایم ایس اونتی پورہ میںخدمات کی فراہمی
ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ پر کوئی افسوس نہیں
امریکہ کی جانب سے ملازمت ختم ہونے کے بعد ملنے والی 60 روزہ ‘گریس پیریڈ’ (مہلت) کو ختم کرنے کی تجویز
جموں و کشمیر میں 8 آن لائن خدمات
ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی چین نے مخالفت کردی
امریکی پابندیوں سے بچنے چین کیساتھ ایران کی بارٹر تجارت
ایم پی ہائی کورٹ نے دموہ اسکول حجاب کیس میں 4 کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا
برکس سربراہ اجلاس کیلئے روس، ایران، برازیل، جنوبی افریقہ کے قائدین کی آمد
معاشی، دفاعی، توانائی اور انفراسٹرکچرشعبوں میں ہند ۔ روس تعاون
کسی ملک کے خلاف فوجی یا سیاسی دباؤ عالمی استحکام کو متاثر کر سکتا ہے : پیزشکیان










