نائب وزیرا علیٰ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کی

نائب وزیرا علیٰ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کی

بابا صاحب کی آئین ہند ، سماجی اِنصاف اور مساوات کیلئے خدمات کو یاد کیا

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے آج گاؤں ڈبر اور ننیال نوشہرہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کی 135 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر منعقدہ دو پروگراموں میں شرکت کی۔ یہ دن ہندوستان کے ممتاز سیاستدان، ماہر قانون اور سماجی مصلح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منایا گیا۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو مُبارک باد دی اور کہا کہ یہ دن بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی ملک کے لئے بالخصوص سماجی اِنصاف، مساوات اورہندوستان کے مسودے کے میدان میں غیرمعمولی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے اِنتہائی اہمیت رکھتا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے گل دائرے چڑھتے ہوئے کہا کر ڈاکٹر بی آر امبیڈکرنے اَپنی پوری زِندگی سماجی اِمتیاز کے خلاف جدوجہد کے لئے وقف کر دی اور خواتین، مزدوروں اور پسماندہ طبقات کے لئے مساوی حقوق کی بھرپور وکالت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کا نظریۂ ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کی بنیاد بنا، جیسا کہ ہندوستان آئین میں جھلکتا ہے جس کا مسودہ تیار کرنے میں اُن کا کلیدی کردار تھا۔سریندر کمار چودھری نے کہا کہ امبیڈکر جینتی نہ صرف بابا صاحب کی آئینی اور سماجی خدمات کو یاد کرنے کا دن ہے بلکہ ان کے نظریات یعنی مساوات، اِنصاف اور سب کے لئے وقارکو اپنانے کا بھی پیغام دیتی ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر ہر شہری کے لئے مساوات پر یقین رکھتے تھے، چاہے وہ کسی بھی ذات، مذہب یا برادری سے تعلق رکھتا ہواور حکومت جموں و کشمیر کو بابا صاحب کے خوابوں کے مطابق تعمیر کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔