جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے بیساکھی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا بیساکھی کے موقع پر میں سب کو اپنے دل سے سلام اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی کی گہری تاریخی اور روحانی اہمیت ہے جس میں دسویں گورو ، گورو گوبند سنگھ صاحب جی کے ذریعہ خالصہ پنتھ کی بنیاد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ آئیے اس مقدس دن پر گورو گوبند سنگھ جی کے ذریعہ بے لوث خدمت ، راستبازی ، ہمت ، اتحاد ، مساوات اور عقیدت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کا عزم کریں ۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ اس سال بیساکھی سب کیلئے امن ، خوشحالی اور خوشی کا آغاز کرے ۔










