لفٹینٹ گورنر نے ہندواڑہ حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا

لفٹینٹ گورنر نے ہندواڑہ حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا

جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ہندواڑہ میں المناک بس حادثے پر اپنی گہری تکلیف کا اظہار کیا ہے جس میں دو نوجوان طلباء اپنی جان سے ہوتھ دھو بیٹھے اور دیگر زخمی ہو گئے ۔ لفٹینٹ گورنر نے فوت ہوئے طلباء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سوگوار خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانے کی طاقت فرفاہم کرے ۔ لفٹینٹ گورنر نے ایکس پر پوسٹ کیا ۔ ہندواڑہ کالج بس حادثے میں دو نوجوان طلباء کی موت کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہے ۔ غم کی اس گھڑی میں میرے خیالات سوگوار کنبہ کے ساتھ ہیں ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔