Omar Abdullah

جموں کشمیر میں مختلف محکموں میں 32ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہے

تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ پہلے 100 دنوں کے اندر اور ایک سال تک بھرتی کیلئے واضح اہداف مقرر کریں: وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرینگر // جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف محکموں میں 32ہزار سے زیادہ سرکاری عہدے خالی پڑے ہیںاور کہا کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو دور کرنے کیلئے حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں ممکن، تیجسوینی، پی ایم ای جی پی، اور دیگر اسکیموں کے ذریعے 9.5 لاکھ سے زیادہ خود روزگار کے مواقع فراہم کیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلے 100 دنوں کے اندر اور ایک سال تک بھرتی کیلئے واضح اہداف مقرر کریں۔ سی این آئی کے مطابق قانون ساز اسمبلی میں سی پی آئی (ایم) کے ممبر اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کے ذریعہ اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے نے اشتراک کیا کہ کل 32,474 آسامیاں خالی ہیں، جن میں 2503گزیٹیڈ ، 19124نان گزٹیڈ اور 10,757 دیگر پوسٹ ہے ۔ خالی آسامیوں کے بارے میں مزید تفصیلات شامل کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ نے کہا’’38محکموں میں جو آسامیاں خالی ہیں، محکمہ صحت اور طبی تعلیم میں 7851آسامیاں، محکمہ تعمیرات عامہ (سڑکوں اور عمارتوں) میں 3759 جبکہ اسی طرح سے محکمہ حیوانات میں 2589،ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ نے 2420، ایگریکلچر پروڈکشن اینڈ فارمرز ویلفیئر میں 1305، محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز نے 1131، فنانس ڈیپارٹمنٹ 1009، ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے 1004، جل شکتی 856 اور محکمہ سکول ایجوکیشن نے 770 ڈسپلن مینجمنٹ میں اسامیاں خالی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہلے 100 دنوں کے اندر اور ایک سال تک (20 نومبر 2024 سے 20 نومبر 2025 تک) بھرتی کے لیے واضح اہداف مقرر کریں‘‘۔ تاریگامی کی طرف سے 60,000 سے زیادہ یومیہ اجرت والے، آرام دہ اور موسمی مزدوروں کو ریگولرائز کرنے کے بارے میں اٹھائے گئے خدشات کو دور کرتے ہوئے، انہوں نے کہا’’چیف سیکرٹری کے تحت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے جو کیجول ہ، سیزنل یا دیگر ورکرس کو مستقل کرنے سے متعلق قانونی، انسانی اور مالیاتی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔