In the cities and villages of the valley, stray dogs are a bane for people

بمنہ فردوس کالونی ، حاجی آباد اور ایس ڈی اے کالونی میں کتوں کی بھر مار

علاقہ میں لوگوں سے زیادہ کتوں کی تعداد موجود ، لوگوں میں خوف ہ ہراس

سرینگر//فردوس کالونی حاجی آباد بمنہ اورایس ڈی اے کالونی کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ رات کی تاریکی میں گاڑیوں میںلاکر کتوں کو ان علاقوں میں چھوڑا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں سے زیادہ اب اس بستی میں کتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ صبح و شام اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے فردوس کالونی حاجی آباد بمنہ اورایس ڈی اے کالونی کے لوگوں نے کہا ہے کہ دورا شب گاڑیوں میں آوارہ کتوں کو شہر کے دیگر علاقوں سے پکڑ کر ان کی کالونیو ں میں ڈالا جاتا ہے اور یہ کتے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر دن رات ہلڑ بازی کرتے رہتے ہیں ۔ لوگوں نے کہا ہے کہ ان آوارہ کتوں کو بستی میں ڈالنے کی وجہ سے مذکورہ علاقے میں اب لوگوں سے زیادہ کتوں کی تعداد ہوگئی ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں خوف و دہشت محسوس کررہے ہیں ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ اگر ان آوارہ کتوں کو بستیوں سے نکال کر کسی جنگلی علاقوں میں چھوڑا جاتا جہاں انسانوں کا عمل دخل نہیں ہوتا ہے تو عام لوگوں کو ان کتوں سے چھٹکارا ملنے کی امید پید ا ہوتی ۔ مذکورہ علاقوں کے لوگوں نے متعلقہ حکام بشمول کمشنر ایس ایم سی سے اپیل کی ہے کہ وہ کتوں کو ان علاقوں سے فوری طو پر ہٹانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو ذہنی کوفت سے نجات مل سکے ۔