Sakeena

سکینہ اِیتو کی عید الفطر کے موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد

جموں// وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے عیدالفطر کے مقدس موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو دِلی مُبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے تہنیتی پیغام میں وزیر موصوفہ نے عید الفطر کو ہمدردی، اتحاد اور شکر گزاری کی تقریب قرار دیا۔ اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اِس موقعہ پر سخاوت ، اتحاد اوریکجہتی کے جذبے کو اَپنائیں بالخصوص غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔اُنہوں نے کہا، ’’ عیدالفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے کے اِختتام کی علامت ہے جو برکتوں،عظمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ عید ہمیں غریبوں، پسماندہ طبقات اور ضرورت مندوں کے تئیں خیرات اور سخاوت کی ضرورت کی یاد دِلاتی ہے۔‘‘وزیر موصوفہ نے دُعا کی کہ یہ عید ہر گھرکے لئے خوشیوں کی نوید لے کر آئے ۔اُنہوں نے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دُعا کی۔