manooj sinha

لیفٹیننٹ گورنر نے عید الفطر کے موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عید الفطر کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’میںعید الفطر کے مبارک موقعہ پر سب کو دِل کی گہرائیوں سے مُبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔عیدالفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے اور عبادات کے بعد منائی جاتی ہے اور یہ خوشیوں، مسرتوں اور یکجہتی کا ایک نادر موقع ہے۔ یہ عید ہمیں بھائی چارے، ہمدردی اور اتحاد کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔دعا ہے کہ عید الفطر ہم سب کے لئے اَمن ، خوشحالی اور خوشیوں کی نوید لے کر آئے۔‘‘