جموں//وزیر برائے جنگلات و ماحولیات مسٹر جاوید رانا نے محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہوں نے محکمہ کی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا اور جنگلات کے انتظام کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جن میں تحفظ کی کوششیں ، ایک پیڈ ماں کے نام ، تحفظ کے اقدامات ، معاشرتی مژگولیت ، پائیدار ترقی اور معاشرتی ذمہ داری شامل ہیں ۔ پی سی سی ایف کے چیف سریش کمار گپتا نے محکمہ کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی رپور ٹ پیش کی اور محکمہ جنگلات کی کامیابیوں کو اجاگر کیا ۔ میٹنگ کے دوران کلیدی پرچم بردار اسکیموں کی فزیکل اور مالی پیشرفت کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ جنگلات کے تحفظ کے اقدامات کا جائیزہ لیتے ہوئے مسٹر رانا نے کہا کہ موسمیاتی حالات کے منفی حالات کی وجہ سے جنگل میں آگ سے بچاؤ اور انتظامی طریقہ کار نے مزید اہمیت حاصل کر لی ہے ۔وزیر موصوف نے محکمہ جنگلات کے مختلف ونگوں کے مابین شعور پیدا کرنے اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے اور جنگل میں آگ پر قابو پانے کے کاموں میں مقامی لوگوں کی فعال شمولیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے ایکو ٹورازم اورجنگلات کی تفریح کے ذریعہ پیدا کردہ محصولات کی پیداوار اور پائیدار معاش کیلئے دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کیلئے بھی ہدایت دی ۔ میٹنگ کے دوران محکمہ جنگلات کے مختلف ونگز میں ہیومن ریسورس کے انتظام پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔










