کھٹوعہ جموں کے دورافتاد جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی جاری

کھٹوعہ جموں کے دورافتاد جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی جاری

3سے 4ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کے بیچ جھڑپ کے مقام ایک اور پولیس اہلکار کی نعش دیکھی گئی ، تعداد 4پہنچ گئی

سرینگر// کھٹوعہ جموں کے دورافتاد جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جاری مسلح تصادم آرائی میں 3سے 4ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کے بیچ ایک اور پولیس اہلکار کی نعش جھڑپ کے مقام پر دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی مرنے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 4تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جنگلات میںدوسرے دن بھی شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کو وسیع کردیا ہے ۔ ادھر جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (جموں زون) بھیم سین ٹوٹی گزشتہ چار دنوں سے کٹھوعہ میں ہی خیمہ زن ہے جو اس انسداد دہشت گردی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق کھٹوعہ کے جنگلات میں جاری فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جاری مسلح تصادم آرائی میں جھڑپ کے مقام سے جمعہ کو ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ایک اور پولیس اہلکار کی لاش دیکھی گئی ۔ حکام نے بتایا کہ گولی باری میں ہلاک ہونے والا یہ چوتھا پولیس اہلکار ہے جس میں 3سے 4ملی ٹنٹوں کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے دن بھی شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دی کیونکہ جمعہ کی صبح فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے پولیس نے صفیان کے علاقے کو صاف کرنے کیلئے رات کے وقفے کے بعد مختلف سمتوں سے آپریشن تیز کردیا ۔ انہوںنے کہا کہ جمعرات کو، ممنوعہ جیش محمد تنظیم کے تین سے 4مشتبہ پاکستانی دہشت گرد اوگولی باری کے بعد مارے گئے جبکہ چار پولیس اہلکاروں نے بھی اپنی جان دی ۔ اس کے علاوہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت سات دیگر زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح پہلی روشنی کے ساتھ آپریشن دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ سیکورٹی پارٹیاں احتیاط سے نشانہ بنائے گئے علاقے کی طرف بڑھ رہی ہیں کیونکہ خیال ہے کہ وہاں دو اور دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ راجباغ کے گھاٹی جوتھانہ علاقے میں جاکھول گاؤں کے قریب واقع دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے شروع ہوا تاہم، یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ وہی گروپ ہے جو ہیرا نگر کے سانیال جنگل میں پہلے کی گھیرا بندی سے بچ رہا تھا یا دراندازی کرکے نیا گروپ اس پار آیا ہے ۔ ادھر حکام نے کہا کہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (جموں زون) بھیم سین ٹوٹی گزشتہ چار دنوں سے کٹھوعہ سے انسداد دہشت گردی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسی دوران فوج کی رائزنگ سٹار کور، جس کے دستے آپریشن میں شامل ہیں، نے آپریشن میں شامل پولیس اہلکاروں کو سراہا۔انہوں نے ایکس پر لکھا ’’ پولیس اہلکاروں کی بہادری اور ناقابل تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے کٹھوعہ میں جاری او پی (آپریشن) صفیان کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے اعلیٰ قربانیاں دیں۔ ان کی ہمت اور لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ‘‘