جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان اور عالم اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعتہ الوداع کے موقعے پر درگاہ حضرت بل حاضری دی دیکر نمازِ جمعہ ادا کی جس دوران انہوں نے قوم و ملت کی فتح نصرت اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ سی این آئی کے مطابق جمعتہ الوداع کے سلسلے میں ڈاکٹر فاروق اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے درگاہ حضرت بل حاضری دی اور نماز جمعہ بھی ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر اللہ تبارک و تعالیٰ سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے طفیل جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، جموں وکشمیر کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی اور فارغ البالی کے علاوہ فلسطینی عوام کو موجودہ ظلم و بربربیت سے نجات کے لئے دعا کی۔انہوں نے وہاں لوگوں کے ساتھ بھی بات کی اور ایام متبرکہ کے دوران جموں وکشمیر کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون اور عافیت کی زندگی کیلئے خصوصی دعائوں کااہتمام کریں۔










