پرمیشوری کیئر اینڈ کیور چیریٹیبل ٹرسٹ کے نمائندوں نے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی

پرمیشوری کیئر اینڈ کیور چیریٹیبل ٹرسٹ کے نمائندوں نے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی

جموں// پرمیشوری کیئر اینڈ کیور چیئرٹیبل ٹرسٹ کے نمائندوں نے آج لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا سے ملاقات کی۔وفد میں منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر (ڈاکٹر) کلبھوشن موہترا، ٹرسٹی سنجیو وید اورپروجیکٹ منیجر اِنجینئر نریندر ابرول شامل تھے۔ وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو ٹرسٹ کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی جن میں ڈوگرہ ہیرٹیج اینڈ کلچر سینٹر کے قیام کے علاوہ بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک خصوصی مرکز بنانے کا منصوبہ شامل ہے۔اِس کے علاوہ صدر ابار ایسو سی ایشن رِیاسی ا یڈووکیٹ پون دیو سنگھ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔