جموں// جموں و کشمیر اسمبلی نے سال 2025-26 ء کے لئے گرانٹس آن ڈیمانڈ نمبر 2 (ایس آر ای پارٹ) کی 16221.06 لاکھ روپے کی منظوری دی جبکہ سال 2024-25 ء کے لئے 6932.55 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹس بھی صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کی گئیں۔یہ گرانٹس وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایوان میں پیش کیں جنہیں سپیکر عبد الرحیم راتھر نے پیش کرنے کے بعد ایوان سے صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کیا۔










