او پی ڈِی اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولیات دستیاب ۔سکینہ اِیتو
جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا کہ چھانہ پورہ حلقے کے تمام ڈسپنسریاں بشمول پی ایچ سیز، این ٹی پی ایچ سیز اور سب سینٹروں، اِن پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (آئی پی ڈی)، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولیات کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔وزیر موصوفہ ایوان میں آج رُکن اسمبلی مشتاق احمد گورو کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ چھانہ پورہ حلقے میں مختلف مقامات پر صحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں پی ایچ سی چھانہ پورہ، پی ایچ سی لالو، پی ایچ سی نوگام، یو ایچ سی نٹی پورہ، این ٹی پی ایچ سی راولپورہ، سب سینٹر راولپورہ، سب سینٹر گنگ بُگ ، سب سینٹر حیدرپورہ، سب سینٹر ندیرگنڈ، سب سینٹر پیر باغ اور سب سینٹر صنعت نگر شامل ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان مراکز میں بچوں اور حاملہ خواتین کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی سہولیات کے علاوہ کچھ پی ایچ سیز، یو ایچ سیز اور این ٹی پی ایچ سیز میں اَلٹراساؤنڈ (یو ایس جی)، ایکس رے، لیب سروسز، ٹی بی ٹیسٹ اور آنکھوں کا معائینہ (آپتھلمولوجی) کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیرموصوفہ نے ایوان کو مزید بتایا کہ محکمہ اِس وقت صحت کی موجودہ سہولیات کو مستحکم کرنے پر کام کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں کسی نئی سہولیت کے قیام یا اَپ گریڈیشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمے کا مقصد موجودہ صحت سہولیات کو آئی پی ایچ ایس معیارات کے مطابق مضبوط بنانا اور عام شہریوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ای۔سنجیونی یا ٹیلی میڈیسن کی سہولیات کو ایک مؤثر ہب اینڈ سپوک ماڈل کے ذریعے مزید فروغ دیا جائے گا۔










