dooran

چارٹرڈ فلائٹس کا معاملہ :اسمبلی میں حکمراں نیشنل کانفرنس وکانگریس اور بی جے پی کے درمیان گرم گفتاری

عوامی فنڈس کے مبینہ غلط استعمال پر اظہار تشویش ،معاملے کی تحقیقات کیلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

سرینگر // چارٹرڈ فلائٹس کے معاملے پر اسمبلی میں حکمراں نیشنل کانفرنس وکانگریس اور اپوزیشن بی جے پی کے درمیان گرم گفتاری کے بیچ لفظی جنگ ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اس وقت گرم گفتاری ہوئی ۔ ایوان میں ممبر اسمبلی شوپیان شبیر کلی نے چارٹرڈ پروازوں پر عوامی فنڈس کے مبینہ غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ اپنے کٹ موشن کے جواب میں حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ چارٹرڈ پروازوں پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔نیشنل کانفرنس کانگریس ممبر اسمبلی نے جانچ کے مطالبے کی حمایت کی جبکہ بی جے پی قانون سازوں نے الزام لگایا کہ وہ الزامات کی تحقیقات کرنے کے بجائے گیلریوں میں کھیل رہے ہیں۔اس سے دونوں فریقین کے درمیان دلائل کا گرما گرم تبادلہ ہوا، جو 10 منٹ تک جاری رہا۔افراتفری کے درمیان، اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بعد دو پہر ان کی سربراہی میں محکموں کی گرانٹس پر بحث کے جواب کے دوران اس مسئلے کو حل کریں گے۔