حوزہ/ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں مؤتلفہ اسلامی کے چودہویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے نام جاری ایک پیغام میں کہا: اسلامی ایران عالم اسلام کی ام القرا ہے اور ام القراء کی حفاظت واجبات میں سے ہے۔
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے حزب مؤتلفہ اسلامی (Islamic Coalition Party) کے چودہویں جنرل اسمبلی اجلاس کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا:
میں اس معزز مجلس کو سلام و احترام اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم “عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف” کے حضور عرض ادب پیش کرتا ہوں۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ان مجاہدین کی تعریف کی ہے جو اس کی راہ میں جان و مال سے لڑتے ہیں اور انہیں اجر عظیم کا وعدہ دیا ہے اور حزب مؤتلفہ اسلامی بھی اس سمت میں اپنے پیشروؤں میں سے ایک ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے امام خمینی(رح) کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا: نصف صدی پہلے امام خمینی(رح) نے فیصلہ کیا کہ ایران، خطے اور دنیا سے ظلم، فساد، کفر، شرک اور الحاد کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا: امام کی تحریک نے ایک طاقتور اسلامی حکومت تشکیل دی اور آج ہم ایک خدائی نظام کے تحت دشمنوں کی سازشوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایران اور اسلامی دنیا میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: دشمن ایران اور اسلام کے دشمن ہیں اور وہ ہر روز پسپائی کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ اہل ایمان کی صفیں یکجا ہو رہی ہیں اور جبهہ مقاومت تشکیل پا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا: آج ہم ایک پیچیدہ شناختی اور نرم جنگ سے روبرو ہیں۔ ہمیں اس جنگ کے میدان اور دشمن کی حکمت عملی کو سمجھنا ہوگا کیونکہ اگر ہم غفلت برتیں گے تو یہ جیتی ہوئی جنگ ہم ہار جائیں گے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: آج امریکہ اور صہیونیوں نے دہشت گرد گروپوں جیسے القاعدہ، داعش اور تحریر الشام کی مدد سے ایران اور جبهہ مقاومت کے خلاف سازشوں میں اضافہ کیا ہے لیکن ایران اسلامی ام القریٰ جهان اسلام ہے لہذا اس کا تحفظ سب سے اہم فریضہ ہے۔انہوں نے حزب مؤتلفہ اسلامی کے کردار پر بھی تاکید کرتے ہوئے کہا: حزب مؤتلفہ اسلامی کو اہلِ ایمان کے اتحاد کی نمایندگی کرنا چاہیے اور اس پر مضبوطی سے قائم رہنا چاہیے۔ اتحاد اور یکجہتی ہی ہماری قومی طاقت کی ضامن ہیں اور اسی کے ذریعے ہم دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے آخر میں حزب مؤتلفہ اسلامی کی 60 سالہ خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس حزب کو اپنے کردار کو ولایت فقیہ کے زیرِ سایہ بھرپور طریقے سے ادا کرنا چاہیے اور اپنی میراث کو محفوظ رکھنا چاہیے۔
پشمینہ شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے مربوط اقدامات
لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں میں نئے اِنفراسٹرکچر اور سٹار ٹ اَپ آئوٹ ریچ پروگرام کا اِفتتاح کیا
گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کیلئے ماڈل ریکروٹمنٹ رولز 30 ؍ ستمبر تک نوٹیفائی کئے جائیں گے
جموں وکشمیر میں پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول کا انعقاد
محکمہ ہینڈی کرافٹس نے کاریگروں سے کرافٹ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ میںکرافٹ ایم بی اے کورس میں بچوں کو داخلہ کرانے کی اپیل کی
لیفٹیننٹ گورنر نے راجور ی میں دھرپور سندر بنی میں امرتیشور سروور کا سنگ بنیاد رکھا
جاوید رانا نے محکمہ جل شکتی میں ’’ نالج شیئرنگ اینڈ آئیڈیشن ‘‘ ورکشاپ سیریز کا آغاز کیا
جاوید ڈار نے کسان میلے کے اِنتظامات اور ووسن بنگل ٹنگمرگ میں منڈی کی سنگ بنیاد رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا
اسپیکر نے بزگو اور نیل ناگ کا دورہ کیا ، سیاحت کی تیز تر ترقی اور بہتر رابطوں پر زور دیا
وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے چار این ای ای ٹی ٹاپرز کو نوازا










