guttars

تاریک ترین دور میں بھی امید کی کرن پیدا ہوسکتی ہے:گوٹیرس

نیویارک : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ تاریک ترین دور میں بھی امید کی کرن میں تبدیلی پیدا کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔گوٹیرس نے سال نوکے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔گوٹریس نے کہا ہے کہ جنگیں وسیع پیمانے کے مصائب اور نقل مکانی کا موجب بنتی ہیں، عدم مساوات اور بٹوارے مسلسل تناؤ اور عدم تحفظ کو جنم دیتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ 10 سال، ریکارڈ ز کے مطابق گرم ترین سال ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ”پیش رفت موسمیاتی زوال پذیری ہے۔”اس تباہ کن راستے سے واپس لوٹنے کی فوری ضرورت ہونے پر زور دینے والے گوٹیرس نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو تیزی سے کم کرنے اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی ضرورت پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2024میں امید کی تلاش ایک کٹھن کام تھا اور مزید کہا کہ “امید کی کرن مشکل ترین ایام میں بھی تبدیلی پیدا کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔”انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹیوسٹ، نوجوان ، بزرگ اور انسانی امداد ی کارکنان “امید کی کرن” ہیں، 2025 کیسا گزرے گا اس کے بارے میں کوئی گیارنٹی نہیں۔گوٹیرس نے آخر میں کہا کہ”لیکن میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا وعدہ کرتا ہوں جو سب کے لیے زیادہ پرامن، مساوی، مستحکم اور صحت مند مستقبل کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہم مل کر 2025 کو ایک نئی شروعات کر سکتے ہیں۔ لیکن ہم یہ ایک منقسم دنیا کے طور پر نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کام کرنے والی اقوام بننے کے ساتھ ہی سر انجام دے سکتے ہیں۔