جموں//کنٹرولر امتحانات جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ ( ایس ایس بی ) کے مطابق نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر امیدواروں کو یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ جونئیر سٹینو گرافر، جونئیرسکیل سٹینو گرافر شفٹ اول اور سٹینو ٹائیپسٹ شفٹ دوم جو کہ 29 دسمبر 2024 کو منعقد ہونے تھے وہ اب 31 دسمبر 2024 کو منعقد ہوں گے ۔ امتحانات کے اوقات ، امتحانات کے مقامات اور امتحانات کی شفٹیں یکساں رہیں گی اس کے علاوہ 29 دسمبر 2024 کے امتحانات کیلئے یہاں سے جاری کردہ ایڈمٹ کارڈز 31 دسمبر 2024 کے امتحانات کیلئے درست رہیں گے ۔










