غوثیہ مسجد اور 3رہائشی مکانات خاکستر، لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ
سرینگر//پائین شہر کے خانیار علاقے میں جمعہ کے روز آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک مسجد ’’غوثیہ مسجد‘‘3مکانات تباہ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد کنبے اپنے آشیانوں سے محروم ہوگئے اور اس شدت کی سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ وائس آف اندیا کے مطابق وسطی ضلع سرینگر کے پائین علاقہ خانیار میں جمعہ کے روز آگ کی بھیانک واردات میں ایک مسجد شریف کے علاوہ کم سے کم تین رہائشی مکانات بتاہ ہوگئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ خانیار میں ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پر آس پاس کے دیگر مکانوں کولپیٹ میں لینا شروع کیا جبکہ اس آگ کی لپیٹ میں ’’مسجد غوثیہ‘‘ آگئی ۔مقامی لوگوں ، پولیس اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی انتھک کوشش کی ۔ عملہ نے اگرچہ آگ پر قابو پالیا تاہم اس وقت تک تین رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے تھے جن میںموجود قیمتی سامان،کپڑے ،کھانے پینے کا سامان ، بستر ، قیمتی الیکٹرانک آلات اور نقدی کے ساتھ ساتھ کچھ زیورات بھی آگ کی نذر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی البتہ اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔










