trump

ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر منتخب کیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی تارکین وطن کے بیٹے اور اپنے سابق معاون کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی سربراہی کے لئے منتخب کیا ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو میڈیا رپورٹس میں دی گئی۔بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی ٹرمپ انتظامیہ میں امریکی محکمہ دفاع کے سابق سربراہ پٹیل آنے والے ریپبلکن صدر کے سخت حامی رہے ہیں۔کاش پٹیل سرکاری اداروں کے بارے میں منتخب صدر کے شکوک و شبہات کا اشتراک کرتے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کیا ’’کاش ایک شاندار وکیل ہیں، اختراعی اور ’امریکہ فرسٹ‘ فائٹر ہیں جنہوں نے اپنا کیریئر بدعنوانی کو بے نقاب کرنے، انصاف کا دفاع کرنے اور امریکی عوام کے تحفظ میں صرف کیا ہے۔وہ سچائی، احتساب اور آئین کی وکالت کرنے والے ہیں۔‘‘
کاش پٹیل کے کام لینے کے لیے، ایف بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کو استعفیٰ دینا ہوگا یا انہیں برطرف کردیا جائے گا۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔