سرینگر//جے اینڈ کے نیشنل ہیلتھ مشن ( جے کے این ایچ ایم ) نے آج اکتوبر 2024 کے مہینے کیلئے ہسپتال منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( جے کے ای سہج ) پر صحت عامہ کی سہولیات کی درجہ بندی جاری کی ۔ حکومت کے متعلقہ ہسپتالوں کے نئے جی ایم سیز کے زمرے میں میڈیکل کالجوں میں پہلا رینک گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ نے حاصل کیا ہے اس کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھمپور ، گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ، گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کا نمبر ہے ۔ ضلع ہسپتالوں کے زمرے میں پہلا مقام ضلع ہسپتال کشتواڑ نے حاصل کیا ہے اس کے بعد ضلع ہسپتال شوپیاں ، ضلع ہسپتال بڈگام ، ضلع ہسپتال سانبہ اور ضلع ہسپتال ریاسی کا نمبر ہے ۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز ( سی ایچ سیز ) کے زمرے میں پہلے نمبر پر سی ایچ سی مڑھ جموں ، اس کے بعد سی ایچ سی پکھر پورہ بڈگام ، سی ایچ سی بلاور کٹھوعہ ، سی ایچ سی بٹوت رام بن اور سی ایچ سی بانہال رام بن نے حاصل کیا ہے ۔ جے کے ای سہج ( جموں و کشمیر میں ہسپتال انتظامیہ کے آٹو میشن کیلئے الیکٹرانک نظام ) اقدام کا باقاعدہ آغاز جشن صحت کے حصے کے طور پر 4 نومبر 2022 کو کیا گیا تھا جو مختلف قسم کی سہولیات کیلئے شروع کیا گیا تھا ۔ اسے ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) ، آؤٹ باؤنڈ کالنگ کیلئے 104 سنٹر لائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور حکومت ہند کے ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔
گیانیش کمار کی برطرفی تک ہر روز جنتر منتر تک مارچ ہوگا
میٹرو بند کرنے اور احتجاجیوں کی گرفتاری پر آج سپریم کورٹ میں خصوصی سماعت
تین ہزار محروسین کی رہائی ‘ ڈپکے اور ساتھی ہنوز محروس
یو پی آئی پیمنٹ اب جیو اے آئی گلاس سے ہو جائے گی
نانا پاٹیکر نے مرنے سے چند گھنٹے قبل دوست کوکیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
کشمیر میں فلو اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ
عمر عبداللہ حکومت کے خلاف ضلع سطح پر احتجاج کا اعلان
جموں و کشمیر میں ووٹر اندراج کی دو روزہ خصوصی مہم شروع
کشمیر میں انڈیا بلاک کے احتجاج
جموں و کشمیر میں ہلکی بارش بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان










