trump musk

ایلون مسک ری پبلکن پارٹی کے نئے اسٹار :ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ری پبلکن پارٹی کا ‘نیا اسٹار’ قرار دیا ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دورانٹرمپ کی حمایت میں پرجوش مہم چلائی تھی۔دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اسپیس ایکس کی ایک راکٹ ویڈیو دیکھتے ہوئے ایلون مسک کو ایک گھنٹے تک تھامے رکھا۔انہوں نے ایلون مسک کو حیرت انگیز شخص قرار دیتے ہوئے ری پبلکن پارٹی میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ پر روشنی بھی ڈالی۔کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا۔ایلون مسک نے سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کے لیے مہم چلائی تھی۔انہوں نے ٹرمپ کی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز کا فنڈ دیا تھا تاکہ ان کی وائٹ ہاؤس میں واپسی ہوسکے۔اسی طرح اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرٹرمپ کی میزبانی بھی کی جبکہ ان کے ساتھ چند سیاسی ریلیوں میں شریک بھی ہوئے۔امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘وہ (ایلون مسک) ایک کردار کے مالک شخص ہیں، وہ ایک خاص شخص ہیں، وہ بہت زیادہ ذہین ہیں، ہمیں اپنے ذہین افراد کو تحفظ دینا ہوگا کیونکہ اب ان کی تعداد زیادہ نہیں رہی’۔انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں جگہ دے سکتے ہیں یا مشیر بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے اور وہ امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔