لداخ پر بھارت اور چین کے سفارتی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی

لداخ پر بھارت اور چین کے سفارتی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی

چین کے ساتھ امن و سکون دو طرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی کلیدی حیثیت رکھتا ہے/ وزارت خارجہ ترجمان

سرینگر // مشرقی لداخ میں ہند چین کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے مابین فوجی کمانڈرو ں کے بات چیت کا ایک اور مرحلہ منعقد ہوا جس دوران دونوں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ادھر مرکزی وزرات خارجہ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور چین نے مشرقی لداخ میں بقیہ مسائل کو حل کرنے اور دو طرفہ تعلقات میں معمول کی بحالی کیلئے حالات بحال کرنے کیلئے فوجی سطح کے مذاکرات کا اگلا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بھارت اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی مسلسل جاری ہے اور ابھی تک دونوں ممالک کے مابین کوئی پیشرفت نہیںہوئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق دونوں فریقوں نے بقیہ مسائل کو ’’جلد سے جلد‘‘حل کرنے کیلئے سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ دو طرفہ تعلقات میں معمول کی بحالی کیلئے حالات پیدا کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دوطرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے مطابق مغربی سیکٹر میں مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چین کے ساتھ باقی مسائل کے حل کے مقصد کیلئے سینئر کمانڈروں کی میٹنگ کا اگلا دور جلد ہی منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے ہندوستان چین سرحدی علاقوں کے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے نوٹ کیا کہ یہ اقدامات وزیر خارجہ اور چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ کے درمیان مفاہمت کی عکاسی کرتے ہیں۔ہندوستان مسلسل اس بات کو برقرار رکھے ہوئے ہے کہ ایل اے سی کے ساتھ امن و سکون دو طرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔