drone

سرحدوں کے قریب ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب کھیت سے ڈرون برآمد

سرینگر / این این بی // سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب کھیت سے ڈرون برآمد ہونے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے ا س کی تحقیقات شروع کردی ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق جموں کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب زرعی کھیت سے ڈرون برآمد ہونے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون کی برآمدگی کے بعد علاقے میں اس کے متعلق مختلف پہلوو ¿ں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس کی اصل، استعمال اور ممکنہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔حکام نے بتایا کہ جمعہ کی شام کٹھوعہ ضلع کے ہیرانگر سیکٹر میں واقع جنگی چک گاو ¿ں کے ایک زرعی کھیت میں ڈرون دیکھا گیا تھا۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو اپنے قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق برآمد شدہ ڈرون کو فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جہاں ماہرین اس کی تکنیکی جانچ کریں گے۔ اس جانچ کے دوران ڈرون کی اصل، تیاری، ماڈل اور دیگر تکنیکی خصوصیات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ آیا مذکورہ ڈرون کو سرحد پار کسی سرگرمی کے لیے استعمال کیا گیا تھا یا نہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں اس بات کا بھی پتہ لگا رہی ہیں کہ ڈرون مذکورہ علاقے میں کن حالات میں پہنچا اور آیا اس کی آمد کے پیچھے کوئی مشتبہ سرگرمی کارفرما تھی۔ابتدائی معلومات کے مطابق جس مقام سے ڈرون برآمد کیا گیا، وہاں اس کے ساتھ کوئی قابل اعتراض مواد یا مشتبہ اشیاءنہیں ملی ہیں۔ تاہم سیکورٹی ایجنسیاں اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں اور فارنسک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔