وجے پور میں 96سالہ خاتون نے اپنی رائے دیہی حق کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا
سرینگر//جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری اور تیسرے مرحلے میں جہاں نوجوان ووٹران کی ریکارڈ تعداد دیکھنے کو ملی وہیں 100سال سے زائد کے افراد نے بھی اپنے جمہوری حق کااستعمال کیا ۔ بانڈی پورہ میں عمر رسیدہ اور ضلع کی سب سے عمر دراز 100سالہ خاتون نے مالا بیگم نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں پرجوش ووٹروں کے ہجوم میں، معذور افراد، نوجوان اور بوڑھے، سب سے آگے تھے، جن میں بانڈی پورہ کی ایک 100 سالہ عمر رسیدہ خاتون بھی شامل تھی۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ X پر پوسٹ کرتے ہوئے دکھایا کہ “100 سال کی مضبوط آواز آپ کی مالا بیگم، ایک صد سالہ ووٹر، نے بانڈی پورہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈال کر ایک متاثر کن مثال قائم کی ہے۔بزرگر ووٹران میں سے، 95 سال کے، بال کرشن نے بھی اودھم پور میں پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا اور تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔اسی طرح 96 سالہ خاتون ووٹر کملا دیوی نے پولنگ اسٹیشن 102-وجئے پور میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے جذبے میں شامل ہوتے ہوئے، شکنتلا دیوی، ایک 80 سالہ ووٹر نے بھی سانبہ ضلع کے AC 70 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔واضح رہے کہ جموں ڈویڑن کے 24 حلقوں اور کشمیر کے 16 حلقوں میں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہوئی ۔جبکہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے لیے سخت مہم اتوار کی شام کو اختتام پذیر ہوئی تھی۔یہ الیکشن ایک دہائی میں پہلا اور اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلا انتخاب ہے۔تین مرحلوں پر مشتمل انتخابات میں سابق ریاست کی 90 نشستوں کے لیے کثیر الجماعتی مقابلہ شامل ہے۔ نیشنل کانفرنس (NC) اور کانگریس نے ان انتخابات کے لیے اتحاد بنایا ہے، جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) دیگر بڑے دعویداروں میں شامل ہیں۔پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوئی تھی اور دوسرا مرحلہ 25 ستمبر کو ختم ہوا تھا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق پولنگ کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بالترتیب 61 فیصد اور 57.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔










