این ایچ ایم کے تحت چلنے والے پروگراموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا
سرینگر//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج قومی صحت مشن ( این ایچ ایم ) کی میٹنگ کی صدارت کی تا کہ اس مشن کے تحت چلائے جانے والے مختلف پروگراموں کے تحت حاصل کی گئی پیش رفت کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ میٹنگ میں سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اور ایم ڈی این ایچ ایم کے علاوہ ڈائریکٹر سکمز ، میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں /کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کو مزید مضبوط اور جامع بنانے پر زور دیا کیونکہ یو ٹی میں تقریباً 4000 ایسی سہولیات موجود ہیں ۔ انہوں نے طریقہ کار کی تصدیق کرنے کو کہا کہ آیا جموں و کشمیر کے ان ذیلی مراکز اور بنیادی صحت مراکز میں بڑھتی ہوئی تعداد میں خدمات ، مفت ادویات اور تشخیصی ٹیسٹ دستیاب ہیں ۔ انہوں نے اس حوالے سے جلد رپورٹ پیش کرنے کو کہا ۔ مسٹر ڈولو نے پروگرام کے تحت مقرر کردہ غیر متعدی امراض ( این سی ڈی ) کیلئے آبادی کی اسکریننگ کی حثیت کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ انہوں نے اہداف کو پورا کرنے کیلئے اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ۔ عوام کو دستیاب ٹیلی سروسز کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے عوام میں ضروری آگاہی پیدا کرنے کے علاوہ مستحقین تک فراہم کی جانے والی اس طرح کی خدمات کے معیار کو چیک کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے پیش کردہ خدمات اور ان سے فائدہ اٹھانے والوں کی قسم کا تنقیدی تجزیہ کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ مختلف اداروں میں پیش کی جانے والی ڈی این بی سیٹوں کا بہترین استعمال کیا جانا چاہئیے اور کسی بھی صورت میں انہیں خالی نہیں چھوڑنا چاہئیے ۔ انہوں نے داخلہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے ان کورسز کو آدھے راستے پر چھوڑنے کے عمل کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کو کہا ۔ مزید براں انہوں نے یہاں کی آبادی کی ابہا آئی ڈی بنانے اور اس کے مطلوبہ استعمال میں پیش رفت کو نوٹ کیا ۔ انہوں نے 102/108 ایمبو لینس خدمات کی ٹینڈرنگ اور نچلی سطح پر معیاری صحت خدمات کی فراہمی کیلئے آشا کارکنوں کی تربیت کے بارے میں دریافت کیا ۔ سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے اجلاس کو اس مشن کے تحت شروع کئے گئے مختلف منصوبوں اور پائپ لائن کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے یو ٹی میں مشن کے آسانی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے نگرانی کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی ۔










