گاندربل// اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے اعلان کے ساتھ ہی ضلع گاندربل دوسرے مرحلے کے اِنتخابات کی تیاری کر رہا ہے جہاں 25 ستمبر 2024ء کو 2.08 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے ۔ ضلع پولنگ کے دِن منصفانہ، شفاف اور مؤثر طریقے سے اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ضلع میں دو اسمبلی حلقے کنگن (ایس ٹی) اور گاندربل شامل ہیں جہاں رجسٹرڈ و رائے دہندگان کی تعداد 2,08,018 ہے جن میں 1,04,162 مرد اور 1,03,856 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) نے ضلع بھر میں رائے دہندگان کو اَپنی حق دہی کا اِستعمال کرنے کے لئے 267 پولنگ سٹیشنوں کا ایک جامع نیٹ ورک قائم کیا ہے جس میں سڑک کے ذریعے رَسائی اوریقینی کم سے کم سہولیات ( اے ایم ایف) جیسے ریمپ، بجلی، پینے کا صاف پانی اور مردوں اور خواتین کے لئے الگ الگ بیت الخلأ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اسمبلی حلقہ 17۔ کنگن (ایس ٹی) میں 110 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں78,904 رائے دہندگان بشمول40,000مرد اور 38,904 خواتین ووٹرز ہیں۔ اِسی طرح اسمبلی حلقہ 18۔گاندربل میں 1,29,114 رائے دہندگان بشمو ل64,162 مرداور 64,952 خواتین رائے دہندگان ہیں اور جہاں157 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
ملک کی خواتین نے کانگریس ‘ ترنمول اور ڈی ایم کے کو سزا دی
وجئے کی قیامگاہ و پارٹی آفس پر سکیوریٹی بڑھا دی گئی
’میں استعفیٰ نہیں دوں گی‘، بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو ممتا بنرجی کا کھلا چیلنج
روس نے یوم فتح پر جنگ بندی کا اعلان کیا، کیف کو جوابی کارروائی سے خبردار کیا
کپتان کی تبدیلی سے ممبئی کا کھیل بدلا، سوریہ کمار کی قیادت میں جیت، ہاردک کی غیر موجودگی پر سوالات برقرار
’سنیل میرے دوست‘، آئی پی ایل میں 200وکٹ لینے پر شاہ رخ خان نےنارائن کے نام لکھا اہم پیغام
روہت شرما کی دھواں دھار بیٹنگ، ممبئی انڈینز نے لکھنؤ کو 6وکٹوں سے دی شکست
ٹی-20عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، 12جون سے شروع ہو رہا ٹورنامنٹ
لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام میں’ میگا پدیاترا ‘میں شرکت کی اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا عہد کیا
دہلی ہائی کورٹ کی انجینئر رشید کو بڑی راحت










