hajj

حج 2025کیلئے آن لائن درخواستیں 9ستمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں

حتمی تاریخ سے قبل ہی وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا

سرینگر/// حج 205کیلئے خواہشمند عازمین کیلئے خوشخبری ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 13اگست 2024سے آن لائن حج درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ اس ضمن میں حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حج پالیسی اور گائیڈ لائنوں کے تحت خواہشمند عازمین حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in.پر آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ خواہشمندوں سے کہا گیا ہے کہ آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 9ستمبر 2024مقرر کی گئی ہے لھٰذا حتمی تاریخ سے قبل ہی وہ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کے پاس مشین ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ ہونا چاہیے جو درخواست کی آخری تاریخ کو یا اس سے پہلے جاری کیا گیا ہو اور کم از کم 15 جنوری 2026 تک قابل سفر ہو۔ دریں اثناء حج درخواستیں صرف آن لائن ہی دائر کی جاسکتی ہیں ۔ یا حج ایپ پر کسی بھی اینڈرائڈ فون کے ذریعے یا Haj Suvidhaاپ پر جو کہ گوگل پلے پر دستیاب ہیں۔