ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل نے پولنگ سٹیشنوں پر اے ایم ایف کی تیاریو ں کا جائزہ لیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندربل نے پولنگ سٹیشنوں پر اے ایم ایف کی تیاریو ں کا جائزہ لیا

گاندربل//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈِی اِی او) گاندربل شیامبیر نے اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع کے اندر تمام پولنگ سٹیشنوں پر کم از کم سہولیات (اے ایم ایف) کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے آغاز میں ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پولنگ سٹیشنوں پر اے ایم ایف کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جس میں موسمی حالات اور بُنیادی ڈھانچے کی مجموعی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹھنے کے اِنتظامات بھی شامل ہیں۔دوران میٹنگ جن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور منصوبہ بندی کی گئی اُن میں تمام پولنگ سٹیشنوں جیسے ریمپ، بجلی، بیت الخلأ کی سہولیت، پانی کی فراہمی، وہیل چیئرز، فرنیچر اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا شامل ہے تاکہ قابل رسائی اور جامع اِنتخابات کو آسان بنایا جاسکے۔اے ایم ایف کے نوڈل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولنگ کے دن سے پہلے تمام ضروری سہولیات موجود ہوں اور پولنگ سٹیشنوں پر رائے دہندگان کی مدد کے لئے بنیادی معلومات نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں۔ مزید برآں ،خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین، پی ڈبلیو ڈی، یوتھ مینڈ، گرین، یونیک اور ماڈل پولنگ سٹیشن شامل ہیں جن میں سے ہر ایک کی نگرانی نامزد افسران کریں گے۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولنگ سٹیشنوں تک رسائی بالخصوص خواتین، بزرگ ووٹروں اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے ہونی چاہیے تاکہ اِنتخابی عمل میں کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرنے تمام متعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ ان تیاریوں کو ترجیح دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں انتخابی عمل آسانی اور مؤثر طریقے سے اَنجام دیا جائے۔میٹنگ میں ڈی ڈی ای او عابد اقبال ملک ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر بشیر احمد، ایگزیکٹو انجینئر کے ڈی پی سی ایل، سی ای او اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔