جموں وکشمیرکے عوام کو بھارتیہ جنتاپارٹی سے ہی راحت مل پائیگی /درخشا اندرابی
سرینگر//ھارتیہ جنتا پارٹی کا رکردگی کی بنیاد پررائے دہندگان سے ووٹ مانگنے کاعندیہ دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئرلیڈر جنرل سیکریکٹری اوروقف بورڈکی چیئرپرسن نے کہاکہ پارٹی کے پاس جموں وکشمیرکو ترقی کے منزلوں پرلے جانے بے روز گاری کے خاتمے صنعتوںکاقیام عمل میں لانے شہراہوں کی تعمیرکے لئے باضابطہ طورپرمصوبہ ہے جسپرمن عن عمل کی جائے گی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق جنوبی کشمیر اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکروںاو رضلع میں پارٹی کی جانب سے نامزد کئے گئے امیدواروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اشو ک کول اوروقف بورڈ کی چیئرپرسن نے شرکت کی۔ میٹنگ کے اختتا کے بعد زررائع ابل غ سے گفتگوکرتے ہوئے وقف بورڈکی چیئرپرسن نے کہاکہ ہم خوابوں اور خیالوں کی دنیا میںرہنے والے لوگ نہیںہے بلکہ زمینی سطح کے ساتھ جڑے ہوئے وہ فرد ہے جنہیں عوام کے مشکلوں کی مکمل جانکاری ہے ۔او بی جے پی کامنشور عنقریب سامنے لایاجائیگا جو عوام دوست ہوگا اور جموں وکشمیرکے لوگوں کوترقی کی منزلوں پرلے جانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ڈاکٹراندرابی نے کہاکہ بی جے پی کے پاس عوام سے کہنے کے لئے بہت کچھ ہے ۔ پچھلے دس برسوںکے دوران بالعموم او رخصوصی درجہ واپس لینے کے بعد جموںو کشمیر کی زمینی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے نہ کہی سنگباری اور نہ کئی ہڑتالوں کے کیلنڈر شائع ہوتے ہے پچھلے تین برسوں کے وادی کشمیر ٹیرر ازم کے بجائے ٹورازم حب بن گیاہے درخشا اندرابی نے کہاکہ ہمار اانتخابی منشور بہت جلدمنظرعام پرا ٓنے والاہے جسمیں جموں وکشمیرکے لوگوں خاص کر بیروز گاروں ڈیلی ویجروں اور دوسرے طبقہ جات کے لئے راحت کی نویدہوگی ۔ہم نے عہدکیاہے کہ جموںو کشمیر امن ترقی کویقینی بنایاجائیگا جس پرہم رواں دواں ہیں ۔










