rain

موسم نے بدلی کروٹ ، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارشیں ریکارڈ ، گرمی کی لہر سے عوام کو ملی راحت

کولگام میں بادل پھٹ جانے سے شہری لقمہ اجل ، دوسراز خمی ، بانڈی پورہ میں سڑکوں اور فٹ برج کو نقصان

سرینگر // گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید ترین گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات کے پیشگوائی کے عین مطابق جمعرات کی اعلیٰ صبح سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آتے ہوئے وادی کشمیر میں موسلا دار بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز آندھی چلی ۔اسی دوران کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں بادل پھٹ جانے کے واقعہ کے بعد ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ ساتھ ہی بانڈی پورہ میں سیلابی صورتحا ل پیدا ہونے کے بعد فٹ برج اور سڑکوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ تازہ بارشوں کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دورن وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔سی این آئی کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد جمعرات کو موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں طوفان باد بارواں کی وجہ سے شما ل و جنوب میںمیوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے ۔ جمعرات کی اعلیٰ صبح سے ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں جم کر بارشیں ہوئی ۔ وادی میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی بارشیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ اننت ناگ ، پلوامہ ، کولگام ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، گاندربل اور بڈگام کے ساتھ ساتھ بارہمولہ سے بھی نمائندوں نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو بعد دوپہر تک جاری رہا ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔ نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال اور بارشوں کے نتیجے میں اہلیان وادی نے گرمی کی شدت ترین لہر سے راحت حاصل کی۔ جبکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی میں24 گھنٹوں تک بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کے بیچ جمعہ سے کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے ایک ہفتے کے دوران جاری رہ سکتی ہے، جوکشمیر وادی میں گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کاموجب بن سکتی ہیاسی دوران جنوبی ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں بادل پھٹنے سے ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔ عین شاہدین نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے ڈی ایچ پورہ کے بنوارڈ علاقے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے بعد وہاں بچائو آپریشن شروع کرد یا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک شہری کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔پولیس اور سول انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔مہلوک کی شناخت مختار احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان ساکنہ بنوارڈ بالا کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت رفاقت احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بنگورڈ بالا کا رہنے والا ہے۔ادھر بانڈی پورہ سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ کئی علاقوں میں فلیش فلڈس کے باعث سڑکوں اور پلوں کو کافی نقصان ہو گیا ہے ۔ نمائندے نے بتایا کہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب آنے کے بعد فٹ برج اور مقامی رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا کیا جبکہ کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کی صبح بادل پھٹنے سے آرین اور درد پورہ دیہاتوں کو نقصان پہنچا، جس سے کئی فٹ برجوں کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں دیواروں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ نالے کے کنارے رہنے والے ایک خاندان کو ان کے گھر کے قریب ایک دیوار پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے گرنے کے بعد نکالا گیا۔اسی طرح چندا جی کے بالائی علاقوں میں ایک اور بادل پھٹنے کے واقعہ کے بعد بانڈی پورہ گریز سڑک بند ہوگئی اور اس سے ملحقہ علاقے پازلپورہ میں کئی مکانات میں پانی بھر گیا۔تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ ایک فٹ برج بہہ گیا ہے۔