dooran

جے اے کے اِی جی اے اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ڈیجیٹل دستخطی سر ٹیفکیٹ کی رجسٹریشن و تنصیب اور

ڈیزاسٹرریکوری کلائوڈ سروسز کیلئے ٹریننگ کم ہینڈ ہولڈنگ کا اِنعقاد

سری نگر//حکومت جموںوکشمیر نے بہتر سیکورٹی اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے مقصد سے جموں و کشمیر اِی ۔گورننس ایجنسی (جے اے کے اِی جی اے) اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن و تنصیب اور ڈیزاسٹر ریکوری سروسز کی پری کیورمنٹ کے لئے ٹریننگ کم ہینڈ ہولڈنگ کا اِنعقادکیا ہے۔اِی۔فائل پر ڈیجیٹل دستخطوں کے لازمی اِستعمال کے بارے میں 22 ؍اپریل 2024 ء کے جی اے ڈِی سرکیولر نمبر 10۔جے کے (جی اے ڈی) کی کی پیروی کرتے ہوئے اِی۔ آفس ایپلی کیشن کے لئے ڈیجیٹل دستخط سرٹیفکیٹ پری کیورمنٹ اور تنصیب کے بارے میں ایک ٹریننگ کم ہینڈ ہولڈنگ سیشن کا اِنعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ (ڈِی ایس سی) اور اس کی تنصیب، اِنضمام اور اِستعمال کی مکمل تربیت دی گئی۔ ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ (ڈِی ایس سی) رکھنے والے شخص کی شناخت کی توثیق اور تصدیق کے مقصد کے لئے ایک محفوظ ڈیجیٹل کلید ہے۔ ڈی ایس سی خفیہ کاری ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہوئے سیکورٹی کو بہتر بناتا ہے۔ ڈی ایس سی کو ڈیجیٹل طور پر آن لائن دستاویزات پر دستخط کرنے ، دستخط کی محفوظ طریقے سے تصدیق کرنے اور دستخط شدہ کاپی کی توثیق کرنے کے لئے اِستعمال کیا جاتا ہے۔اِس کے علاوہ ورکشاپ میں شرکأ کو 6 ؍اگست 2024 ء کو جی اے ڈی سرکیولر 17۔جے کے (جی اے ڈی) کے بارے میں ڈیزاسٹر ریکوری (ڈی آر) خدمات حاصل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اِس بات کی وضاحت کی گئی کہ کس طرح ڈیزاسٹر مینجمنٹ سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے اور تعمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔اِداروں کے پاس سائبر واقعات کے اثرات کو کم کرنے اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزاسٹر ریکوری کا ایک جامع منصوبہ ہونا چاہیے۔ سائبر سیکورٹی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے ڈیٹا پروٹیکشن، بزنس کنٹی نیوٹی، ریگولیٹری کمپلائنس، ریپوٹیشن مینجمنٹ وغیرہ کی اہمیت کی بھی وضاحت کی گئی۔محکموں کو میگھ راج کے ذریعے ڈیزاسٹر ریکوری (ڈی آر)خدمات حاصل کرنے کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا اور رہنمائی کی گئی جی اِی ایم اور ٹینڈرنگ سے سرکاری محکموں کے لئے کلاؤڈ پری کیورمنٹ کو آسان بنانے کے لئے بڑے کلاؤڈ سروس پرووائیڈرز (سی ایس پیز) کی ایم اِی آئی ٹی وائی پینل میں شامل کلاؤڈ سروس پیش کشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔سیشن کا اِنعقاد جے اے کے اِی جی اے ٹیم نے کیا اور اس میں مختلف محکموں کے تقریباً65 اَفسران نے شرکت کی۔