وِکرم جیت سنگھ نے یوٹی ایل ایم سی کے چھٹی میٹنگ کی صدارت کی

وِکرم جیت سنگھ نے یوٹی ایل ایم سی کے چھٹی میٹنگ کی صدارت کی

کے وِی آئی بی اور مالیاتی اِداروں کو مسترد ہونے کے معاملات کو کم کرنے کیلئے ایس او پیز وضع کرنے کا مشورہ

سری نگر//کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ ،جوجے کے آر اِی جی پی۔یو ٹی ایل ایم سی کے چیئرمین بھی ہیں، نے سول سیکرٹریٹ میں یو ٹی ایل ایم سی کے چھٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹرصنعت و حرفت جموں، ڈائریکٹر اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ، ڈائریکٹر پلاننگ محکمہ صنعت و حرفت، جموں و کشمیر بینک، جموں و کشمیر گرامین بینک اور جموں و کشمیر سٹیٹ کوآپریٹیو بینک کے افسران،سیکرٹری و سی اِی او جموں و کشمیر کے وِی آئی بی اور بورڈ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ جموں و کشمیر رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (جے کے آر اِی جی پی) کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ مالی برس 2023-24 ء کے دوران 916 یونٹوں کے قیام کے لئے 2331.10 لاکھ روپے کی مارجن منی جاری کی گئی ہے جس سے 5,496 اَفراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ کمشنر سیکرٹری نے جے کے آر اِی جی پی کے تحت مجموعی کارکردگی کو سراہا۔تاہم، اُنہوں نے مسترد ہونے کی زیادہ معاملات کا مسئلہ اُٹھایا اور جموں و کشمیر کے وِی آئی بی اور مالیاتی اداروں کو مشورہ دیا کہ وہ مسترد ہونے کے معاملات کو کم کرنے کے لئے ایس او پیز تیار کریں۔ کمیٹی نے مالی برس 2024-25ء کے لئے 2,274 لاکھ روپے کی مارجن منی پر مشتمل 1,372 یونٹوں کے قیام کے ہدف کی منظوری دی۔کمشنر سیکرٹری نے مالی برس 2023-24ء میں سکیم کی عمل آوری اور فنڈز کے اِستعمال پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے وِی آئی بی اور بینکروں کے درمیان قریبی تال میل اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جموں و کشمیر کے وِی آئی بی کے فوائد ہدف آبادی تک پہنچ سکے۔