dooran

بڈگام کا طالب علم بنگلورو میں پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا

ٹنگمرگ میں کمسن لڑکے کی لاش پُر اسرار طو رپر برآمد

ٹنگمرگ میں ایک کمسن لڑکے کی لاش اس کے گھر کے باہر پُر اسرار طور پر پائی گئی جس کے نتیجے میںعلاقے میں کہرام مچ گیا اور سنسنی پھیل گئی ۔ ادھر بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو کرناٹک کے بنگلوروں میں مردہ پایا گیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے دیودرگر ٹنگمرگ علاقے میں ایک نابالغ لڑکے کی لاش پراسرار حالات میں ملی۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح دیودراگر ٹنگمرگ میں نابالغ لڑکے کی لاش مشتبہ حالات میں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں لڑکے کی شناخت مرتضیٰ منظور ولد منظور احمد گنائی ساکن دیودراگر ٹنگمرگ کے طور پر ہوئی ہے۔مزید یہ کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثناء کرناٹک کے بنگلورو میں اتوار کو ایک 21 سالہ کشمیری طالب علم اپنے پیئنگ گیسٹ کے پاس مردہ پایا گیا۔یہ واقعہ شمال مشرقی بنگلورو کے یالہانکا میں پیش آیا، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا اور اس کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی گئی۔متوفی کی شناخت تنویر کے طور پر ہوئی ہے، جو ریوا یونیورسٹی میں بی ایس سی کے دوسرے سال کا طالب علم ہے اور کشمیر کے ضلع بڈگام کا رہنے والا ہے، پولیس کے مطابق،صبح اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا، جس سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس میں مقتول نے اپنے انتہائی اقدام کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا۔پولیس نے اس معاملے میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔