فوج ، پولیس اور فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا
سرینگر//اتوار کو کشتواڑ ضلع کے ایک دور افتادہ جنگل میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مسلح افراد کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وسیع علاقے کو محاصرے میں رکھاگیا تاکہ شدت پسندوں کو فرار ہونے کاموقع نہ ملے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دور افتادہ جنگل میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوںکے درمیان تصادم ہوا۔ یہ انکاؤنٹر اننت ناگ میں انکاؤنٹر کے اگلے دن ہوا۔ فی الحال سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ معلومات کے مطابق مسلح افراد کی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوج اور نیم فوجی دستوں کی مدد سے نوناٹا، ناگینی پیاس اور آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔ کچھ دیر بعد تصادم شروع ہوا۔ دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی۔فی الحال علاقے میں اضافی نفری بھیج دی گئی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یہ انکاؤنٹر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ جنگل میں ایک شدید تصادم میں دو فوجی اہلکاروں، حوالدار دیپک کمار یادو اور لانس نائک پراوین شرما کے ازجان اور اور ایک شہری کے لقمہ اجل اور ایک زخمی سمیت چھ دیگر کے زخمی ہونے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔










