اہلان کوکر ناگ میں ملی ٹنتوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ

اہلان کوکر ناگ میں ملی ٹنتوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ

ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار زخمی ، علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری

سرینگر // جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ اہلان علاقے میں ملی ٹنتوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ جاری ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں دوفوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق کوکر ناگ کے اہلان علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سنیچروار کے بعد دو پہر فوج ، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے کو مشتر کہ طو رپر محاصرے میں لیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کرد یا گیا وہاں چھپے بیٹھے ملی ٹنٹوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فورسز پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے کی جانب روانہ کی گئی اور پورے علاقے کو سیل کرکے ملی ٹنتوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے مخصوص اطلااعات پر اہلان کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک تصادم شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںدو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ علاقے میں جھڑپ جاری ہے ۔