سری نگر//کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور نے کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر اویس احمد کے ساتھ مل کر جاری ’سوچھتا پکھواڑہ مہم ‘کے تحت ایک اہم اقدام کے طور پر میونسپل لینڈ فل سائٹ اچھن کے بفر زون میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ یہ اہم تقریب سری نگر میں ماحولیاتی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ آج اس عظیم اقدام کے آغاز سے اچھن لینڈ فل سائٹ پر 2,000 درخت لگانے کا تخمینہ ہے۔مندیپ کور اور ڈاکٹر اویس احمدکی قیادت میں مشترکہ اقدام کا مقصد گرین کور کو بڑھانا، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا اور اچھن لینڈ فل سائٹ پر صاف ستھرا اور صحت مند ماحولیاتی نظام میں حصہ اَدا کرنا ہے۔اِس میگا شجرکاری مہم آغاز کر کے مندیپ کور اور ڈاکٹر اویس احمد نے سری نگر شہر کے مقامی اور رہائشیوں کے لئے زیادہ دیرپا اور ماحول دوست ماحول کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ عزم کا مظاہرہ کیا۔’’سوچھتا پکھواڑہ مہم‘‘ صفائی ستھرائی، دیرپایت اور ماحولیاتی انتظام کو فروغ دینے کے لئے اِجتماعی کارروائی کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہے۔ اچھن لینڈ فل سائٹ کے بفر زون میں شجرکاری مہم ماحولیاتی مسائل کو دور کرنے کے لئے ایک فعال نقطہ نظر کی علامت ہے جس سے ایک سرسبزمنظر پیدا ہوگا اور بدبو کو بھی کم کیا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری نے مشترکہ کوششوں کی تعریف کی اور سری نگر کے صاف ستھرے اور زیادہ دیرپا مستقبل کو فروغ دینے میں اس طرح کے اَقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ڈاکٹر اویس احمد نے اِختراعی پروجیکٹوں اور کمیونٹی سے چلنے والے اقدامات کے ذریعے ایک صاف ستھرا اور سرسبز سری نگر کو فروغ دینے کے کارپوریشن کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوںنے ماحولیات کے حوالے سے باشعور شہر بنانے میں دیرپا طریقوں کے کردار پر زور دیا۔










