پہلگام میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری

پہلگام میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری

انہدامی مہم کے تحت قریب تین درجن ڈھانچے مسمار، تعمیراتی میٹریل ضبط

سرینگر/// سیاحتی مقام پہلگام میں غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کھڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے آج کئی ڈھانچوں کومسمار کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزکیٹوافیسر (پی ڈی اے) طاریق حسین نایک نے وائس آف انڈیا نمائندے کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اگر کسی بھی ڈھانچے کی تجدید ومرمت کا کام انجام دینا ہوگا تو وہ محکمہ سے رابطہ کرکے باضابطہ اجازت نامہ حاصل کریں۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی جگہ نئی تعمیرات کھڑا کرنے پر محکمہ نے روک لگائی ہے جس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق لدرو،، چیاری گام، اور آورہ میں غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کھڑاکرنے کے خلاف محکمہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی، رونیو ،پولس، رول ڈولیپمینٹ ، ایگریشن کی جانب سے کارروائیاں جاری ہے۔ آج تازہ کارروائی میں چیف ایگزکیٹو آفیسر پہلگام طاریق احمد نایک، ایس ڈی ایم پہلگام ، ایس ایچ او پہلگام کی قیادت میں لدرو، چیاری گام اور آورہ، شالبیرن میں تین درجن کے قریب ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا جس کو غیر قانونی طریقے سے تعمیرکیاجارہا تھا۔ اس کے علاوہ تعمیراتی مٹیریل بھی ضبط کیا گیا جو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اس ضمن میں وی او آئی نمائندے کے ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) پی ڈی اے طارق احمد نایک نے بتایا کہ پہلگام میں کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیراتی سرگرمی پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کا اطلاق برابر کیاجارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ البتہ اگرکسی بھی جگہ کسی کوبھی رہائشی یا تجارتی عمارت کی لازمی تجدید ومرمت کی ضرورت ہوگی تو وہ محکمہ کے پاس آئیں اور باضابطہ اجازت نامہ حاصل کریں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ لوگوں کے ساتھ کوئی ظلم نہیں کرے گا جس کو کسی بھی مرمت کی ضرورت ہوگی تو اس کو اجازت دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ پانچ ماہ سے قریب آٹھ سو اسی طرح کی درخواستوں کواجازت دی جاچکی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ لوگ درخواست لیکر آئیں اور غیر قانونی اور چوری چھپے کسی بھی طرح کی غیر قانونی تجاوزات کی تعمیر کوانجام نہ دیں۔ادھر سی ای او ڈیولپمنٹ اتھارٹی پہلگام نے مزید بتایا ہے کہ پہلگام ایک قدرتی خوبصورت جگہ ہے جس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے سے ہی یہاںٹورسٹ آسکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ جن لوگوں کو باتھ روم ، بیت لخلاء￿ وغیرہ تعمیر کرنا ہوگا یا گھروں کی ضرورت مرمت کا کام انجام دینا ہوگا وہ ہم سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے جو بھی عمارتی کھڑی کی جاچکی ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوںنے بتایاکہ یہاں پر اکثر لوگ کہتے ہیںکہ ان کی جانب سے تعمیر شدہ عمارتیں پندرہ برس پْرانی ہے ، دس سال پْرانی ہے البتہ ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان نئی بلڈنگوں کی تاریخ کا پتہ لگائیں گے اور جو بھی عمارت غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی ہے اس کو منہدم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیاح یہاں پر اسلئے آتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اونچی اونچی عمارتوں شہروں سے دور جاکر خاموش قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوجائے اور اگر یہاں پر بھی انہیں بڑی بڑی عمارتیں دکھیں گی اور قدرتی ماحول آلودہ ملے گا تو کوئی بھی سیاح پہلگام کی طرف رخ نہیں کرے گا۔ اس لئے لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ پہلگام کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے حکام سے تعاون کریں۔