سری نگر//کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا نے چھانہ پورہ میں بزرگ شہریوں کے لئے ڈے کیئر اور تفریحی مرکز آہتا وقار کا دورہ کیا اور بزرگ شہریوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔چیئرمین آہتا وقار عبدالغنی پرے نے کمشنر سیکرٹری کو مرکز کے مقصد کے بارے میں آگاہ کیا۔کمشنر سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ علاقے کے بزرگ شہری اَپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کے لئے سینٹر میں جمع ہوتے ہیں اور وہاں دستیاب تفریحی اور لائبریری کی سہولیات سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سینٹرمیں بزرگ شہریوں کے لئے صحت کی باقاعدہ جانچ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔محکمہ صحت نے ضرورت مند مریضوں کا باقاعدگی سے طبی معائینہ کرنے کے لئے سینٹر میں ایک سینئر فزیوتھراپسٹ اور جیریاٹرک ڈاکٹر کو تعینات کیا ہے۔ سینئر شہریوں کو ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی (ڈِی ایل ایس اے) کی طرف سے ضرورت پڑنے پر قانونی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔اِس موقعہ پر متعدد بزرگ شہریوں نے کمشنر سیکرٹری سے درخواست کی کہ بزرگ شہریوں کی سہولیت کے لئے آہتا وقار کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔
شیتل نندا نے محکمہ سماجی بہبود کی مکمل سپوٹ کا یقین دِلایا اور بزرگ شہریوں کی جانب سے پیش کردہ زیادہ سے زیادہ مطالبات کو موقعہ پر ہی منظور کیا۔ بعد میںکمشنر سیکرٹری نے آہتا وقار کے مختلف حصوںکا دورہ کیا اور بزرگ شہریوں کی سہولیت کے لئے سینٹر کو درکار امداد کی مقدار کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی، سابق ڈائریکٹر دوردرشن سری نگر شبیر مجاہد، سابق ڈائریکٹر سیری کلچر حکیم محمد یاسین، سابق اِنفارمیشن آفیسر مشتاق احمد اور جاوید احمد بیگ نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے پر زو ردیا
متعدد وفود اور اَفرادنے وزیر جاوید ڈار سے ملاقات کی
لیفٹیننٹ گورنر نے سکمز ہسپتال کا دورہ کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں 77ویں ریاستی سطح کے میگا جاب میلے سے خطاب کیا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے محکموں کو کیپکس اخراجات میں تیزی لانے اور فنڈز کے بروقت اِستعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت دِی
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں سڑک حادثے پر تشویش کا اِظہار کیا
سکینہ اِیتو نے سکمز صورہ کا دورہ کیا
سکینہ اِیتو نے شہید ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین قریشی کے اہل خانہ سے ملاقات کی
سی ڈبلیو جی :2026ویٹ لفٹر گیانیشوری یادو نے جیتا چاندی کا تمغہ، ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 5ہوئی
پاکستان کو ہرا کر انڈیا نے یوتھ ہاکی ایشین چمپئن شپ جیتی










