آ ہوپائسن چھترگل میں سالانہ جلسہ دستاربندی کا پروگرام منعقد ہوا
سرینگر//جنوبی کشمیر کی قدیم معروف دینی، تعلیمی دانشگاہ مدرسہ مدین العلوم آ ہوپائسن چھترگل میں سالانہ جلسہ دستاربندی کا پروگرام منعقد ہوا اس موقعے پر اس سال ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے خوشنصیب 11حفاظ کرام اور دو قاریوں کی دستاربندی کی گئی ۔علماء کرام وائمہ مساجد کے متحدہ فورم انجمن علماء وائمہ مساجد جموں وکشمیر کے ایک بیان کے مطابق آج مورخہ 4اگست بروز اتوار کو جنوبی کشمیر کی معروف دینی تعلیمی،اصلاحی دانشگاہ مدرسہ مدین العلوم آہوپائسن چھترگل شانگس اننت ناگ میں سالانہ اجتماع برائے دستاربندی کا پروگرام صبح 8بجے سے نماز عصرتک منعقدہوااجتماع میں اس سال ادارے فارغ التحصیل ہونے والے 11حفاظ کرام اور دو قاریوں کی دستاربندی کی گئی۔ اس موقعے پر قرب وجوار سے علماء کرام وائمہ کے علاؤہ عوام الناس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے فارغ التحصیل ہونے والے حفاظ و قراء قرآن کی حوصلہ افزائی کی اجلاس کی صدارت معروف عالم دین مولانا محمد یعقوب رشیدی مہتمم جامعہ عربیہ اشرف العلوم حیدرپورہ سرینگر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا الشیخ سلیم الدین قاسمی صاحب مہتمم دارالعلوم تجوید القرآن بجبہاڑہ نے انجام دیے اجتماع سے جمیعت علماء ہندکے صدر مولانا ارشد مدنی کے صاحبزادے مولاناحبیب اللہ مدنی صاحب،مفتی مظفر احمد قاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم سوپور،مفتی منظور احمد قاسمی مہتمم جامعہ ابوہرئرہ کنگن گاندربل ،مفتی شبیر احمد قاسمی مہتمم دارالعلوم ضیاع القرآن ہوگام،حافظ عبد الرحمن اشرفی امیر انجمن علماء وائمہ مساجد جموں وکشمیر نے عظمت قرآن کریم اور اصلاح معاشرہ کے حوالے سے خطاب کیا ۔اس موقعے پر مفسر قرآن مفتی شفیق الرحمن قاسمی ،مفتی توصیف الرحمن قاسمی نائب امیر انجمن علماء وائمہ مساجد جموں وکشمیر ،مولانا محمد شفیع ترالی مہتمم دارالعلوم نور القرآن سنگم ،مفتی پیر توصیف الاسلام مہتمم جامعہ دارالعلوم القرآن وسنہ بن طور،مولانا سعید احمد مہتمم دارالعلوم سلمانیہ ونتراگ ،مولانا محمد اسماعیل ،مولانا امجد احمد قاسمی ،حافظ عبد الرشید صاحب مہتمم جامعہ عبداللہ بن عمر پھتری بل، حافظ محمد یونس مہتمم جامعہ عربیہ امیر حمزہ ویل ناگبل،مولانا محمد اسحاق صاحب ٹنگمرگ اربل،قاری صدام حسین،حافظ عبد الرشید اصغری ناظم دارالعلوم شاہ ولی اللہ براکپورہ ،مولاناغلام حسن، حافظ عبد الرشید امام جامع مسجد تیلوں وغیرہ ھم نے شرکت کی آخر پر ادارے کے سربراہ مولوی علی محمد صاحب نے علماء کرام وائمہ مساجد ،عوام الناس،رضاکاران حضرات، انتظامیہ،اور خاص طور پر پولیس اور مقامی تھانہ کے اس اچ او صاحب کا اجتماع کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔










