road accident

ہندوارہ میں بنگس جاتے ہوئے گاڑی حادثے کی شکار

ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت دو بہنوںکی موت ، ایک زخمی ، علاقے میں کہرام

سرینگر//ہندوارہ میں بنگس جاتے ہوئے ایک گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت دو بہنوںکی موت واقع ہوئی ہے ۔ حادثے کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندواڑہ میں وادی بنگس جاتے ہوئے ایک پرائیویٹ کار کو ایک المناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت دوسگی بہنوں کی موت ہو گئی، اور ایک اور سوار زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ کار کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور ہندواڑہ،بنگس روڈ پر گاڑی سے توازن کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس میں ایک ڈاکٹر سمیت دو افراد ازجان ہوئے ۔ مہولیکن کی شناخت صبا شفیع دختر محمد شفیع اور علیزہ ساکن پنتھا چوک سرینگر کے بطور ہوئی ہے ۔ جبکہ زخمی شخص نوران احمد بابا شدید زخمی ہوا ہے جس کو جی ایم سی ہندوارہ پہنچایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ صبا شفیع بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری کررہی ہے اور یہ سال اس کی ڈگری کا آخری سال تھا ۔ ادھر پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے ۔