ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے پلوامہ اور اننت کا دورہ کیا

ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے پلوامہ اور اننت کا دورہ کیا

فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی دوسری سپیشل سمری رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لیا

پلوامہ/اننت ناگ//کمشنر سیکرٹری محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے آج پلوامہ اور اننت ناگ کا دورہ کیا اور ان اضلاع میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی دوسری سپیشل سمری رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر ریشمی سنگھ جو ضلع پلوامہ اور اننت ناگ کے لئے الیکٹورل رول اوبزرور بھی ہیں، نے اپنے دورے کے دوران اضلاع کے الیکٹورل رجسٹریشن افسران (ای آر اوز) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران (اے ای آر اوز) کے ساتھ الگ الگ تفصیلی میٹنگیں منعقد کیں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم اور ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر اننت ناگ ایس ایف حامدنے اپنے اَپنے اضلاع کی نظر ثانی کے عمل میں پیش رفت اور اہم پہلوؤں پر تفصیلی جانکاری فراہم کی۔کمشنر سیکرٹری نے میٹنگوں کے علاوہ دونوں اَضلاع کے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی تاکہ ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے اور جاری نظر ثانی سے متعلق کسی بھی مسئلے کو دور کیا جاسکے۔ پلوامہ میں ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پلوامہ کا دورہ کیا اورسسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) پروگرام میں حصہ لیا۔ اِس پروگرام میں مضمون نویسی کا مقابلہ، مصوری کا مقابلہ اور انتخابی خواندگی اور شرکت کو بڑھانے کے مقصد سے بیداری کے مختلف اقدامات شامل تھے۔اننت ناگ میں ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے جی ڈی سی وومنز کالج اننت ناگ کا دورہ کیا اور وہاں پر مختلف بیداری پروگراموں کا جائزہ لیا ۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ کوئی بھی اہل رائے ووٹر فہرست میں سے محروم نہ رہے۔اُنہوں نے ضلع انتظامیہ کہ ستائش کی اور کہا کہ اُنہوں نے 2024کے لوک سبھا اِنتخابات میں کافی محنت کی جس کے نتیجے میں تاریخی ووٹرن ٹرن آئوٹ درج کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ کوئی بھی اہل ووٹر پیچھے نہ رہ جائے اور اضلاع میں صنفی تناسب قابل ستائش ہے۔ اس کی توجہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات کے مطابق اہل رائے دہندگان کی مکمل تعداد حاصل کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے 2024 ء کے لوک سبھا اِنتخابات میں تاریخی رائے دہندگی کا ذکر کیا۔ اُنہوں نے جمہوری شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے اضلاع کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے اور ساتھ ہی تمام شراکت داروںپر زور دیا کہ وہ ایک جامع اور شراکت دار انتخابی عمل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ اُنہوں نے گزشتہ انتخابات کے دوران اضلاع کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے جمہوری حقوق اور اقدار کو مضبوط بنانے میں حصہ لینے کے کردار پر زور دیا۔ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر بھی زور دیا کہ وہ جاری سپیشل سمری رویژن میں فعال طور پر اپنا کردار اَدا کریں تاکہ کوئی بھی اہل رائے دہندگان محروم نہ رہے۔